حدیث نمبر: 781
. . . أفعمياوان أنتما ؟ ألستما تبصرانه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” ام سلمہ اور میمونہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھیں کہ اچانک ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم دونوں اس سے پردہ کرو ۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! یہ شخص تو نابینا ہے ، ہمیں دیکھ نہیں سکتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم بھی اندھی ہو ؟ کیا تم اسے نہیں دیکھ رہی ہو ؟ ۔ “