حدیث نمبر: 776
من تزوج امرأة لعزها لم يزده الله الا ذلا ومن تزوجها لمالها لم يزده الله الا فقرا ومن تزوجها لحسنها لم يزده الله الا دناءة ومن تزوج امرأة لم يتزوجها الا ليغض بصره أو ليحصن فرجه أو يصل رحمه بارك الله له فيها وبارك لها فيه
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جو کسی عورت سے اس کی عزت کی وجہ سے شادی کرے اللہ تعالیٰ اسے صرف ذلت میں بڑھاتے ہیں ، جو اس کے مال کی وجہ سے شادی کرے اللہ تعالیٰ اسے صرف محتاجی میں بڑھاتے ہیں ، جو اس کے حسن کی وجہ سے شادی کرے اللہ تعالیٰ اسے کمینگی میں بڑھاتے ہیں اور جو اپنی نظر جھکانے یا شرمگاہ کی حفاظت یا رشتہ داری ملانے کے لیے شادی کرے تو اللہ اس کے لیے عورت میں اور عورت کے لیے اس میں برکت ڈال دیتے ہیں ۔“
حدیث نمبر: 777
لا تزوجوا النساء لحسنهن فعسى حسنهن أن يرديهن ولا تزوجوهن لأموالهن فعسى أموالهن أن تطغيهن ولكن تزوجوهن على الدين ولأمة خرماء سوداء ذات دين أفضل
حافظ عمران ایوب لاہوری
”عورتوں سے ان کے حسن کی وجہ سے شادی نہ کرو ، قریب ہے کہ ان کا حسن انہیں خراب کر دے اور ان سے ان کے اموال کی وجہ سے شادی نہ کرو ، قریب ہے کہ ان کے اموال انہیں سرکش بنا دیں ، البتہ دین کی بنیاد پر ان سے نکاح کرو اور دیندار سیاہ رنگ کی کان میں سوراخ والی ناک کٹی لونڈی بھی (بےدین حسینہ و مالدار سے) افضل ہے ۔“