کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: آزاد عورتوں سے نکاح
حدیث نمبر: 772
من أحب أن يلقى الله طاهرا مطهرا فليتزوج الحرائر
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جو اللہ تعالیٰ سے پاکیزہ حالت میں ملاقات کرنا چاہتا ہے وہ آزاد عورتوں سے شادی کرے ۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 772
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
علامہ عبدالرؤف مناوی رحمہ الله نقل فرماتے ہیں کہ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں احمد بن محمد راوی متروک ہے ، امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے اسے کذاب کہا ہے۔ [الفتح السماوي بتخريج أحاديث القاضي البيضاوي 478/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 1417]
مزید دیکھئے : [الفوائد المجموعة ص: 123] ، [اللآلي المصنوعة 138/2] ، [المقاصد الحسنة ص: 304] ، [الموضوعات لابن الجوزي 261/2]
حدیث نمبر: 773
الحرائر صلاح البيت والاماء هلاك البيت
حافظ عمران ایوب لاہوری
”آزاد عورتیں گھر کی اصلاح اور لونڈیاں گھر کی ہلاکت کا ذریعہ ہیں۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 773
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث {«موضوع»} :
[الفتح السماوي 478/2] شیخ حوت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں ایک راوی متروک اور ایک مجہول ہے۔ [أسني المطالب ص: 128]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 3522] ، [ضعيف الجامع الصغير 2777]