کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: مسجد میں جنازہ
حدیث نمبر: 743
من صلى على جنازة فى المسجد فلا شىء له
حافظ عمران ایوب لاہوری
”جس نے مسجد میں نماز جنازہ ادا کی اس کے لیے کچھ (اجر) نہیں ہے ۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 743
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [العلل المتناهية 412/1]
امام نووی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس روایت کو حفاظ محدثین جیسے امام احمد رحمہ الله ، امام ابن منذر رحمہ الله ، امام خطابی رحمہ الله اور امام بیہقی رحمہ الله وغیرہ نے ضعیف کہا ہے۔ [خلاصة الأحكام 966/2]
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں صالح مولی توأمہ راوی ضعیف ہے۔ [ذخيرة الحفاظ 5409]