کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری عمل چار تکبیریں
حدیث نمبر: 740
آخر ما كبر النبى صلى الله عليه وسلم أربع تكبيرات
حافظ عمران ایوب لاہوری
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری (نماز جنازہ میں) تکبیرات کہیں وہ چارتھیں ۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 740
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث {«ضعيف»} :
امام دارقطنی رحمہ اللہ ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ، امام زیلعی رحمہ الله اور دیگر محققین نے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے کیونکہ اس میں فرات بن سائب راوی «متروك» ہے۔ [دار قطني 2/ 72] ، [الدراية 233/1] ، [نصب الراية 267/2]
امام ابن ملقن رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ یہ روایت مختلف اسناد سے مروی ہے اور وہ تمام ضعیف ہیں۔ [خلاصة البدر المنير 1/ 263]