کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: عورت مردوں میں یا مرد عورتوں میں فوت ہو جائے
حدیث نمبر: 713
اذا ماتت المرأة مع الرجال ليس معهم امرأة غيرها والرجل مع النساء ليس معهن رجل غيره فإنهما ييممان ويدفنان وهما بمنزلة من لايجد الماء
حافظ عمران ایوب لاہوری
”اگر عورت مردوں میں فوت ہو جائے اور وہاں کوئی اور عورت نہ ہو یا مرد عورتوں میں فوت ہو جائے اور وہاں کوئی اور مرد نہ ہو تو انہیں تیمم کرا کر دفن کر دیا جائے گا اور وہ دونوں اس شخص کی طرح ہوں گے جس کے پاس پانی نہ ہو ۔“
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 713
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث {«موضوع»} :
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں عبدالخالق بن یزید راوی «ضعيف» ہے۔ [مجمع الزوائد 188/3]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو «موضوع» کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6382]