حدیث نمبر: 706
من استرجع عند المصيبة جبر الله مصيبته وأحسن عقباه وجعل له خلفا يرضاه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جو مصیبت کے وقت «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا نقصان پورا کر دیتے ہیں ، اس کا انجام اچھا فرماتے ہیں اور اسے بدلے میں ایسی چیز عطا فرماتے ہیں جو اسے پسند ہوتی ہے ۔ “
حدیث نمبر: 707
أعطيت أمتى شيئا لم يعطه أحد من الأمم عند المصيبة : إنا لله وإنا اليه راجعون
حافظ عمران ایوب لاہوری
”میری امت کو مصیبت کے وقت (کہنے کے لیے) ایک ایسی چیز دی گئی ہے جو کسی (دوسری) امت کو نہیں دی گئی (اور وہ یہ ہے) «إنا لله وإنا اليه راجعون»۔ “ “