حدیث نمبر: 704
إن أعمالكم تعرض على أقاربكم وعشائركم من الأموات فإن كان خيرا استبشروا وإن كان غير ذالك اللهم لا تمتهم حتى تهديهم كما هديتنا
حافظ عمران ایوب لاہوری
” تمہارے اعمال تمہارے فوت شدہ قریبی رشتہ داروں پر پیش کیے جاتے ہیں ، اگر اعمال اچھے ہوں تو وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر اچھے نہ ہوں تو وہ یہ دعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! تو انہیں اس وقت تک فوت نہ کر جب تک انہیں بھی اس طرح ہدایت نہ دے جیسے ہمیں ہدایت دی ۔ “
حدیث نمبر: 705
لا تفضحوا أمواتكم بسيئات أعمالكم فإنها تعرض على أوليائكم من أهل القبور
حافظ عمران ایوب لاہوری
” تم اپنے برے اعمال کی وجہ سے اپنے فوت شدگان کو رسوا نہ کرو کیونکہ تمہارے اعمال تمہارے ان دوستوں پر پیش کیے جاتے ہیں جو قبروں میں ہیں ۔ “