تخریج حدیث{«ضعيف جدا»} : امام سخاوی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 508] حافظ عراقی رحمہ الله اور امام ہیثمی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں ربیع بن بدر راوی «ضعيف» ہے۔ [المغني عن حمل الاسفار 3681] ، [مجمع الزوائد 554/10] علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 213] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 502]