تخریج حدیث{«موضوع»} : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [تلخيص 323/2] امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے اور ایک دوسری جگہ فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں [موضوعات 222/2] امام احمد رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے ۔ [العلل المتناهية 892/2] امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے اس میں دو متروک رواۃ کا ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 209] ، [اللآلي المصنوعة 111/2] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 425]