كان النبى صلى الله عليه وسلم لا يعود مريضا إلا بعد ثلاث
حافظ عمران ایوب لاہوری
” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مریض کی عیادت (مرض کی ابتداء سے) تین روز بعد کیا کرتے تھے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 683
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{«موضوع»} : [ضعيف ابن ماجة 302] ، [الضعيفة 145] امام ابن ابی حاتم رحمہ الله فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (یعنی امام ابوحاتم رحمہ الله) سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا یہ حدیث باطل اور موضوع ہے۔ [العلل 315/2] امام زرکشی رحمہ الله اور امام سخاوی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں مسلمہ بن علی راوی «متروك» ہے۔ [اللآلي المنثورة ص: 46] ، [المقاصد الحسنة ص: 468]