کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: بینائی چلی جائے تو جہنم سے آزادی
حدیث نمبر: 676
من أذهب الله بصره فى الدنيا كان حقا على الله واجبا أن لا ترى عيناه نار جهنم
حافظ عمران ایوب لاہوری
” دنیا میں اللہ تعالیٰ جس کی بینائی ختم کر دے تو اللہ پر واجب حق ہے کہ اس کی آنکھیں آتش جہنم نہیں دیکھیں گی ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 676
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے ۔ [موضوعات 203/3]
امام شوکانی رحمہ اللہ اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اس میں ایک کذاب راوی کا ذکر کیا ہے ۔ [ الفوائد ص : 262] ، [التذكرة ص : 207]
امام ہیثمی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں وہب بن حفص حوانی راوی ضعیف ہے ۔ [المجمع 42/3]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے ۔ [ضعيف الترغيب 2011]