” جو شخص حج کرتے ہوئے مکہ کے راستے میں فوت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ نہ تو اس کا سامنا کرے گا اور نہ ہی اس کا حساب لے گا ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 663
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے ۔ [الموضوعات 217/2] امام سیوطی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی ذکر کیا ہے ۔ [ اللآلي المصنوعة 108/2] ، [تذكرة الموضوعات ص : 72] شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے ۔ [ السلسلة الضعيفة 2804]