کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: بارش میں ایک ہفتے طواف کی فضلیت
حدیث نمبر: 656
من طاف أسبوعا فى المطر غفر له ما سلف من ذنوبه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے بارش میں ایک ہفتے طواف کیا اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دئیے جائیں گے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 656
درجۂ حدیث محدثین: باطل
تخریج حدیث { «باطل» } :
ملا علی قاری رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام صغانی رحمہ الله نے فرمایا کہ یہ روایت باطل و بے اصل ہے ۔ [الاسرار المرفوعة ص : 106]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے ۔ [الفوائد المجموعة ص : 106]
مزید دیکھئیے : [المقاصد الحسنة ص : 655] ، [تذكرة الموضوعات ص : 72] ، [كشف الخفاء 259/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس روایت کی کوئی اصل نہیں جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے ذکر فرمایا ہے ۔ [ حجة النبى ص : 117]