کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: بیت اللہ کو دیکھ کر دعا کرنا
حدیث نمبر: 651
كان اذا رأى البيت رفع يديه ثم قال : اللهم زد هذا البيت تشريفا و تعظيما وتكريما ومهابة ، وزد من شرفه وكرمه ممن حجه واعتمره تشريفا وتعظيما وتكريما وبرا
حافظ عمران ایوب لاہوری
” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت اللہ کو دیکھتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے اور یہ دعا کرتے «اللهم زد هذا البيت تشريفا و تعظيما وتكريما ومهابة ، وزد من شرفه وكرمه ممن حجه واعتمره تشريفا وتعظيما وتكريما وبرا»۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 651
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
[مسند شافعي 339/1] ، [كتاب الامام 2/ 252]
امام شوکانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ ابن جریج کی حدیث میں ابن جریج اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان انقطاع ہے اور اس کی سند میں سعید بن سالم القداح راوی ہے اس میں مقال ہے ۔ [نيل الاوطار 385/3]
اس روایت کو نقل کرنے کے بعد امام شافعی رحمہ الله بیان کرتے ہیں کہ بیت اللہ شریف کو دیکھتے وقت دونوں ہاتھ اٹھانے کے متعلق کچھ بھی ثابت نہیں ۔
حافظ ابن حجر رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں محمد بن سعید مصلوب راوی کذاب ہے ۔ [ تلخيص 526/2]
شیخ البانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت موضوع ہے ۔ [ دفاع عن الحديث النبوي ص : 37]