” جس نے حج کرنے سے پہلے شادی کی اس نے معصیت و نافرمانی شروع کر دی ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 643
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے ۔ [الموضوعات213/2] علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں ایک راوی ہے جو موضوعات بیان کرتا تھا ۔ [ تذكرة الموضوعات ص : 73] امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن ایوب راوی ہے جو موضوع روایتیں بیان کیاکرتا تھا اور احمد بن جمہور متہم بالکذب ہے ۔ [ الفوائد المجموعة ص : 103] ، [اللآلي المصنوعة101/2] شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے ۔ [الضعيفة 222]