کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: میدان عرفات میں یوم عرفہ کا روزہ رکھنے کی معانعت
حدیث نمبر: 628
نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن صوم عرفة بعرفات
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میدان عرفات میں عرفہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 628
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
اس کی سند میں مہدی ہجری راوی ہے جسے امام نووی رحمہ الله اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے مجہول کہا ہے ۔ اسی وجہ سے شیخ البانی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے ۔ [ ضعيف ابوداود : 528] ، [ الضعيفة : 404] ، [ تمام المنة ص/410]
شیخ شعیب ارناؤوط نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت نہیں کہ آپ نے عرفات میں یوم عرفہ کے روازے سے منع کیا ہو البتہ یہ ثابت ہے کہ آپ نے خود یہ روزہ نہیں رکھا ۔ [مسند احمد محقق : 8018]