ان الله فى كل ليلة من رمضان عند الإفطار الف الف عتيق من النار
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ تعالیٰ رمضان کی ہر رات افطاری کے وقت دس لاکھ افراد جہنم سے آزاد کرتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 621
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے ۔ [ الفوائد المجموعة ص : 89] ، [اللآلى المصنوعة : 2/ 87] امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے ۔ [ الموضوعات : 191/2 ] علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے ۔ [تذكرة الموضوعات ص : 70] علامہ ابن عراق رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ثابت نہیں ۔ [تنزيه الشريعةالمرفوعه : 184/2] شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے ۔ [ ضعيف الترغيب والترهيب : 594]