حدیث نمبر: 590
اغنوهم عن الطواف فى هذا اليوم
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اس (یعنی عید کے) دن میں غرباء کو دربدر پھرنے سے بے نیاز کر دو۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 590
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
[إرواء الغليل 844] ، [التعليقات الرضية على الروضة الندية 553/1] ، [التعليق على سبل السلام للشيخ محمد صبيحي حسن حلاق 63/4] ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [بلوغ المرام 586]
امیر صنعانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت اس لیے ضعیف ہے کیونکہ اس (کی سند) میں محمد بن عمر واقدی راوی ہے۔ [سبل السلام 831/2]
واقدی راوی کے متعلق حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا کہ یہ متروک ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ، امام ابوزرعہ رزای رحمہ الله، امام عقیلی رحمہ اللہ اور امام دولابی رحمہ الله وغیرہ نے کہا ہے کہ یہ متروک الحدیث ہے۔
امام دارقطنی رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس کی حدیث پر ضعف واضح ہوتا ہے۔ [تقريب التهذيب 6951] ، [التاريخ الصغير 311/2] ، [الضعفاء للعقيلي 1666/4] ، [الكامل 241/6] ، [أحوال الرجال 228] ، [الجرح و التعديل 20/8]