حدیث نمبر: 589
صدقة الفطر صاع من براو قمح عن كل اثنين
حافظ عمران ایوب لاہوری
” صدقہ فطر میں گندم کا ایک صاع دو افراد کی جانب سے ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 589
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
یہ روایت ثابت نہیں کیونکہ اس کی سند میں ایک راوی ”نعمان بن راشد“ ہے۔ امام یحییٰ قطان رحمہ اللہ، امام ابن معین رحمہ الله، امام أبوداؤد رحمہ الله اور امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
امام احمد رحمہ الله نے کہا ہے کہ یہ راوی مضطرب الحدیث ہے اور منکر احادیث روایت کرتا ہے۔
امام منذری رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس کی حدیث قابلِ حجت نہیں۔
امام بخاری رحمہ اللہ اور امام ابوحاتم رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس کی حدیث میں وہم ہے۔ [مرعاة المفاتيح 211/6] ، [التاريخ الصغير68/2] ، [الجرح و التعديل 448/8] ، [الضعفاء 587] ، [الثقات 532/7] ، [الكامل 13/7]