خذ الحب من الحب ، والشاة من الغنم ، والبعير من الابل ، والبقرة من البقر
حافظ عمران ایوب لاہوری
” غلے میں سے غلہ، بکریوں میں سے بکری ، اونٹوں سے اونٹ اور گائیوں سے گائے وصول کرنا ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 586
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : [ضعيف أبوداؤد 347] ، [ضعيف ابن ماجة 399] ، [ضعيف الجامع 2816] ، [دارقطني 100/2] ، [حاكم 388/1] ، [بيهقي فى السنن الكبریٰ 182/4] ، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس روایت کو امام حاکم رحمہ اللہ نے شیخین کی شرط پر صحیح کہا ہے بشرطیکہ عطاء کا معاذ سے سماع ثابت ہو۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ ثابت نہیں، کیونکہ عطاء معاذ کی وفات کے بعد یا اُن کی وفات کے سال یا اُن کی وفات کے ایک سال بعد پیدا ہوئے، اور امام بزار رحمہ الله نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں کہ عطاء نے معاذ سے کچھ سنا ہو۔ [تلخيص الحبير375/2] امام شوکانی رحمہ الله نے بھی اس روایت کے متعلق حافظ ابن حجر رحمہ اللہ کی یہی وضاحت نقل فرمائی ہے۔ [نيل الأوطار 111/3] امام ابن ترکمانی رحمہ الله نے اس روایت کو مرسل کہا ہے [الجوهر النقي 112/4]