حدیث نمبر: 585
سياتيكم ركيب مبغضون ، فاذا جاء وكم فرحبوا بهم ، وخلوا بينهم و بين ما يبتغون فان عدلوا فلا نفسكم ، وان ظلموا فعليهم ، و ارضوهم فان تمام زكاتكم رضاهم وليدعوا لكم
حافظ عمران ایوب لاہوری
” عنقریب تمہارے پاس (زکوٰۃ وصول کرنے والے) ایس لوگ آئیں گ جن کو تم ناپسند کرو گے لیکن جب وہ تمہارے پاس آئیں گے تو تم انہیں خوش آمدید کہو اور انہیں ان کی چاہت کے مطابق زکوٰۃ وصول کرنے دو ۔ اگر وہ عدل و انصاف کریں گے تو ثواب ملے گا اور اگر وہ زیادتی کریں گے تو ان پر گناہ ہو گا ۔ لیکن تم انہیں خوش رکھو اس لئے کہ تمہاری زکوٰۃ کی تکمیل انہیں خوش رکھنا ہے اور انہیں چاہیئے کہ وہ تمہارے لئے دعا کریں ۔ “