تخریج حدیث{ «موضوع» } : ملا علی قاری رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت باطل اور بے اصل ہے۔ [الاسرار المرفوعة ص: 212] امام دارقطنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں میمون راوی ضعیف ہے۔ [دارقطني 107/2] امام بیہقی رحمہ الله نے اس روایت کو باطل کہا ہے۔ [كما فى التخليص 260/1] امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 61] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 4906]