حدیث نمبر: 574
ان الاوقاص لا فريضة فيها
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اوقاص (یعنی دو متعین مقداروں کی درمیانی تعداد) میں کوئی فریضہ زکوٰۃ نہیں ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 574
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
[أحمد 240/5] اس روایت کی سند سلمہ بن اسامہ کی جہالت اور اس کے شیخ یحییٰ بن الحکم کے مجہول الحال ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ شیخ شعیب ارناؤوط نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقيق 22084]
شیخ احمد عبدالرحمن البناء رقمطراز ہیں کہ اس کی سند میں امام احمد رحمہ اللہ کے پاس ایک ایسا راوی ہے جسے میں نہیں جانتا، اور بزار کے پاس اس کی سند میں حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [الفتح الرباني 223/8]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس کی سند کو انقطاع کی وجہ سے ضعیف کہا ہے۔ [إرواء الغليل 268/3]