” باہر چرنے والے ہر گھوڑے پر ایک دینار زکوٰۃ ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 573
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : [تلخيص الحبير 339/2] ، [تاريخ بغداد 398/6] ، امام ہیثمی رحمہ الله نے کہا ہے کہ اسکی سند میں لیث بن حماد اور غورک دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزوائد 72/3] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس روایت کی سند کو بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ امام دارقطنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں غورک بن حصرم راوی بہت زیادہ ضعیف ہے۔ اس راوی کے متعلق مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [ميزان الاعتدال 407/5] ، [المغني 507/2] ، [لسان الميزان 496/4] ، [توضيح المشتبة 251/3] امام شوکانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ناقابل حجت ہے۔ [نيل الأوطار 92/3]