” قیدی کی نماز دو رکعت ہے جب تک کہ وہ مر نہ جائے یا اللہ اسے قید سے نہ چھڑا دے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 568
درجۂ حدیثمحدثین:باطل
تخریج حدیث{ «باطل» } : امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے باطل قرار دیا ہے اور موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 230/2] امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے بھی اسے باطل قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس میں ابان راوی متروک ہے۔ [اللآلي المصنوعة 118/2] ، مزید دیکھئے : [تنزيه الشريعة 215/2] ، [الفردوس بماثور الخطاب 388/2]