ليس على من خلف الامام سهو فان سها الامام فعليه وعلي من خلفه السهو
حافظ عمران ایوب لاہوری
” امام کے پیچھے (مقتدی پر) سہو کے سجدے نہیں ، لیکن اگر امام بھول جائے تو پھر امام پر بھی سہو کے سجدے ہیں اور مقتدی پر بھی ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 564
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے اور فرمایا ہے کہ اس میں خارجہ بن مصعب راوی ضعیف ہے۔ [تلخيص 88/2] ، [بلوغ المرام 69/1] امام ابن ملقن رحمہ الله فرماتے ہیں کہ امام بیہقی رحمہ الله اور دیگر اہلِ علم نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [خلاصة البدر المنير 555] شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [إرواء الغليل 131/2]