” جو نماز پڑھنا بھول جائے اس کا نماز کا وقت وہی ہے جب اسے یاد آئے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 561
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف جدا
تخریج حدیث{ «ضعيف جدا» } : امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں حفص بن عمر راوی بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 75/2] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اسے بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ [تلخيص 410/1] امام ابن ملقن رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [البدر المنير 659/2] شیخ البانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اگرچہ یہ روایت ضعیف ہے، مگر اس کا معنیٰ صحیح ہے۔ [إرواء الغليل 293/1]