” آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں نماز قصر بھی کرتے تھے اور پوری بھی پڑھتے تھے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 555
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : اس کی سند میں سعید بن محمد بن ثواب راوی مجہول ہے۔ [إرواء الغليل 7/3] امام ابن تیمیہ رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث کے جھوٹ ہونے میں کوئی شک نہیں۔ [مجموع الفتاویٰ 145/24] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں کہ امام احمد رحمہ الله نے اسے منکر کہا ہے اور اس کی صحت بہت دور کی بات ہے۔ [تلخيص الحبير 92/2] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع الصغير 4594]