” میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جو سفر کرتے ہیں تو قصر نماز ادا کرتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 553
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [بلوغ المرام 88/1] امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اسے بیان کرنے میں محمد بن سلیمان راوی منفرد ہے اور اسے امام ابوحاتم رازی رحمہ الله نے منکر الحدیث کہا ہے۔ [العلل المتناهية 790/2] امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں ابن لہیعہ راوی متکلم فیہ ہے۔ [مجمع الزوائد 2953] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 3571]