حدیث نمبر: 535
الذى يتخطي رقاب الناس ويفرق بين الاثنين بعد خروج الامام كالجار قصبه فى النار
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جو شخص امام کے مسجد میں آنے کے بعد لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہے اور دو آدمیوں کے درمیان تفریق ڈالتا ہے وہ ایسے ہے جیسے آتش جہنم میں اپنی انتڑیاں کھینچ رہا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 535
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث { «ضعيف» } :
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں ہشام بن زیاد راوی ہے جس کے ضعف پر تمام اہلِ علم متفق ہیں۔ [مجمع الزوائد 399/2]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2811]
شیخ شعیب ارناؤوط نے بھی اس کی سند کو ہشام بن زیاد کی وجہ سے ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقق 15485]