تخریج حدیث{ «ضعيف» } : حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اس میں ابومنیب راوی ہے جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [تلخيص 52/2] امام ابن ملقن رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت ضعیف اور منقطع ہے۔ [البدر المنير 349/4] امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية 447/1] شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 372/11] ، [ضعيف الجامع 6150] شیخ شعیب ارناؤوط نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقق 23069]