حدیث نمبر: 483
ان الله زادكم صلاة الي صلاتكم وهو الوتر
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اللہ تعالیٰ نے تمہاری نماز میں ایک اور نماز کا اضافہ کیا ہے اور وہ وتر ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 483
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے۔ [العلل المتناهية 448/1]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں نضر ابوعمر راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 3441]
امام دارقطنی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن عبیداللہ عرزمی راوی ضعیف ہے۔ [دارقطني 31/2]
شیخ شعیب ارناؤوط نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس میں حجاج بن ارطاۃ راوی ضعیف ہے۔ [مسند أحمد محقق 6693]