تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام شوکانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 33] امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 26/2] امام ابن الجوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 108/2] علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں محمد بن حمید راوی ہے جسے امام ابوزرعہ رحمہ اللہ اور دیگر اہلِ علم نے کذاب کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 49] ، مزید دیکھیئے: [تنزيه الشريعة 122/2] ، [كشف الخفاء 9/2] ، [المقاصد الحسنة ص: 405]