اذا اقيمت الصلاة فلا صلاة الا المكتوبة الا ركعتي الصبح
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جب جماعت کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں ہوتی سوائے فجر کی دو سنتوں کے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 463
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله اور امام شوکانی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے، اور نقل فرمایا ہے کہ امام بیہقی رحمہ الله نے فرمایا کہ اس زیادتی «ركعتي الصبح» کی کوئی اصل موجود نہیں، اور اس میں حجاج بن نصیر اور عباد بن کثیر راوی ضعیف ہیں۔ [تذكرة الموضوعات ص: 40] ، [الفوائد المجموعة ص: 33] ، مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة 145/2]