” جس نے کسی متقی عالم کے پیچھے نماز پڑھی تو گویا اس نے نبی کے پیچھے نماز پرھی۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 453
درجۂ حدیثمحدثین:لا أصل له
تخریج حدیث{ «لا أصل له» } : امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [الفوائد المجموعة ص: 32] حافظ ابن حجر رحمہ اللہ، علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله، امام سخاوی رحمہ الله اور امام عجلونی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ مجھے یہ روایت کہیں نہیں ملی۔ [الدراية 167/1] ، [تذكرة الموضوعات ص: 40] ، [المقاصد الحسنة ص: 486] ، [كشف الخفاء 93/2] شیخ البانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الضعيفة 573]