” آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے چہرے سے پسینہ صاف کیا کرتے تھے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 448
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : امام ابن ملقن رحمہ الله نقل فرماتے ہیں کہ اس روایت میں موجود خارجہ راوی کو امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر ائمہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [البدر المنير 220/4] امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں خارجہ بن مصعب راوی بہت زیادہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 240/2]