” پیشانی پر سجدہ فرض ہے جبکہ ناک پر سجدہ نفل ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 434
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں۔ [العلل المتناهية 437/1] شمس الدین حنبلی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں۔ امام احمد رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں محمد بن فضل راوی اہلِ کذب میں سے ہے، اور امام یحییٰ بن معین رحمہ الله نے تو اسے کذاب کہا ہے۔ [تنقيح التحقيق 289/1]