حدیث نمبر: 431
ان النبى صلى الله عليه وسلم قرا غير المغضوب عليهم ولاالضالين فقال آمين وخفض بها صوته
حافظ عمران ایوب لاہوری
” نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے «غير المغضوب عليهم ولا الضالين» کی تلاوت فرمائی اور آمین کہی اور اس کے ساتھ اپنی آواز کو پست کیا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 431
درجۂ حدیث محدثین: شاذ
تخریج حدیث { «شاذ» } :
[ضعيف ترمذي 41] ، یہ روایت شعبہ رحمہ الله سے مروی ہے اور «مَدَّ بِهَا صَوْتَهُ» ”یعنی آمین کے ساتھ اپنی آواز کو کھینچا“ والی روایت سفیان رحمہ الله سے مروی ہے اور سفیان شعبہ سے زیادہ بڑا حافظ ہے، جیسا کہ امام ترمذی رحمہ الله نے امام ابوزرعہ رحمہ الله سے اس حدیث کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا: «حَدِيْثُ سُفْيَانَ فِيْ هٰذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيْثِ شُعْبَةَ» یعنی اس مسئلے میں سفیان رحمہ الله کی حدیث شعبہ رحمہ اللہ کی حدیث سے ذیادہ صحیح ہے۔ ملاحظہ فرمایئے: [ترمذي 248، كتاب الصلاة : باب ماجاء فى التامين]