” نماز میں ہاتھ کو ہاتھ پر ناف سے نیچے باندھنا سنت ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 424
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : امام نووی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی تضعیف پر (علماء نے) اتفاق کیا ہے۔ [الخلاصة 359/1] ، اس کی سند میں عبدالرحمٰن بن اسحاق کوفی راوی (ضعیف ہے)۔ امام أبوداؤد رحمہ الله نے کہا ہے کہ میں نے امام احمد رحمہ الله کو اس (راوی کا) ضعف بیان کرتے ہوئے سنا ہے اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس راوی میں نظر ہے ...... امام نووی رحمہ الله نے اس راوی کو بالاتفاق ضعیف قرار دیا ہے۔ [نيل الأوطار 706/1] ، [شرح مسلم للنووي 105/3] شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف أبوداؤد 157]