حدیث نمبر: 422
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يرفع يديه كلما ركع وكلما رفع ثم صار الي افتتاح الصلاة وترك ما سوي ذالك
حافظ عمران ایوب لاہوری
” رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی رکوع میں جاتے اور رکوع سے اٹھتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے ، پھر صرف نماز کے شروع میں رفع الیدین کرتے اور اس کے علاوہ نہ کرتے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 422
درجۂ حدیث محدثین: لا أصل له
تخریج حدیث { «لا أصل له» } :
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں، اور نہ ہی اسے بیان کرنے والا کوئی معروف ہے۔ [تلخيص الحبير 437/1] ، مزید دیکھے: [نصب الراية 392/1] ، [البدر المنير 484/3]