حدیث نمبر: 371
اذا اخذ المؤذن فى اذانه وضع الرب يده فوق راسه فلا يزال كذالك حتي يفرغ من اذانه
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جب مؤذن اذان شروع کرتا ہے تو پروردگار اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھ دیتا ہے اور مؤذن کے اذان سے فارغ ہونے تک اسی طرح رہتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 371
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عمر بن صبح ہے جو بہت زیادہ حدیثیں گھڑنے والا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 21]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ اس کی سند میں عمر بن صبح اور زید العمی راوی ضعیف ہیں۔ [تذكرة الموضوعات ص: 35]
حافظ ابن عراق رحمہ الله نے بھی یہ کہہ کر کہ ”اس میں عمر بن صبح ہے“ اس کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے۔ [تنزيه الشريعة المرفوعة 138/2]
شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 2213]