” (ایک طویل حدیث میں ہے کہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (وضو کرتے ہوئے) اپنی گردن کا مسح کیا ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 335
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : [كشف الاستار للبزار 140/1] یہ روایت تین راویوں کی بنا پر ضعیف ہے: ① (محمد بن حجر)، امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے محل نظر کہا ہے، اور امام ذہبی رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس کے لیے مناکیر ہیں۔ ② (سعید بن عبدالجبار) امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے غیر قوی کہا ہے۔ ③ (. . . . . .) ابن ترکمانی رحمہ الله بیان کرتے ہیں کہ مجھے اس کے حال اور نام کا کچھ علم نہیں۔ [ميزان الاعتدال 511/3 ، 147/2] ، [الجوهر النقي ذيل السنن الكبري للبهيقي 30/2]