حدیث نمبر: 326
من قدم لأخيه إبريقا يتوضأ به فكأنما قدم جوادا
حافظ عمران ایوب لاہوری
” جس نے اپنے بھائی کو وضو کے لئے برتن پیش کیا تو گویا اس نے اسے گھوڑا پیش کیا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 326
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اسے موضوع کہا ہے، اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ ، شیخ حوت رحمہ اللہ ، امام ہروی رحمہ اللہ ، امام عجلونی رحمہ اللہ اور امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی نقل فرمایا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 31] ، [اَسني المطالب ص: 280] ، [المصنوع ص: 190] ، [كشف الخفاء 270/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 12]