حدیث نمبر: 322
لا تتوضؤوا فى الكنيف الذى تبولون فيه فإن وضوء المؤمن يوزن معه حسناته
حافظ عمران ایوب لاہوری
” اس بیت الخلاء میں وضو نہ کرو جس میں تم پیشاب کرتے ہو ، بلاشبہ مومن کے وضو کے پانی کا اس کی دیگر نیکیوں کے ساتھ وزن کیا جائے گا ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 322
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اسے یحییٰ بن عنبہ نے گھڑا ہے۔ [تذکر‎ۃ الموضوعات (ص: 32)] ، مزید دیکھیے: [المصنوع فى معرفة الحديث الموضوع ص: 206] ، [كشف الخفاء 349/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 13] ، [تنزيه الشريعة 84/2]