” میرے بعد لوگوں میں سب سے بڑا سخی وہ آدمی ہے جس نے علم حاصل کیا اور پھر اپنے علم کے آگے نشر و اشاعت کی۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 276
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے، اور فرمایا ہے کہ امام ابوحاتم رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث منکر و باطل ہے، اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الموضوعات 230/1] امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 188/1] امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں سوید راوی متروک ہے۔ [مجمع الزوائد 406/1]