تخریج حدیث{ «ضعيف» } : حافظ عراقی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اسے بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان میں معضلاً (انقطاعِ سند کے ساتھ) روایت کیا ہے۔ [تخريج الاحياء 347/6] امام سخاوی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اسے ابن سمعانی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں مجہول راوی ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 332] شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 1252] ، مزید دیکھئے: [تذكرة الموضوعات ص: 189] ، [كشف الخفاء 1247] ، [الفوائد المجموعة ص: 251]