” خیر و بھلائی خوبصورت چہروں کے پاس تلاش کیا کرو۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 254
درجۂ حدیثمحدثین:موضوع
تخریج حدیث{ «موضوع» } : امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 161/2] امام سخاوی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی تمام اسناد ضعیف ہیں۔ [المقاصد الحسنة ص: 147] امام ہیثمی رحمہ الله نے اس کی سند میں ضعیف رواۃ کا ذکر کیا ہے۔ [مجمع الزوائد 356/8] امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 66/2]