” قبر جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے ۔ “
حوالہ حدیثمجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 246
درجۂ حدیثمحدثین:ضعيف
تخریج حدیث{ «ضعيف» } : امام سخاوی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 484] شیخ حوت رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اسے ترمذی اور طبرانی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [أسنی المطالب ص: 205] امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 269] علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 216] ، [ضعيف الترغيب 1944] ، [ضعيف الجامع 1231]