کتب حدیثمجموعه ضعيف احاديثابوابباب: بنت رسول کا نام فاطمہ ہونے کی وجہ
حدیث نمبر: 242
انما سماها فاطمة لان الله فطمها و محبيها من النار
حافظ عمران ایوب لاہوری
” آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ (روکنے والی) اس لئے رکھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے اور اس سے محبت کرنے والوں کو آگ سے روک دیا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجموعه ضعيف احاديث / حدیث: 242
درجۂ حدیث محدثین: موضوع
تخریج حدیث { «موضوع» } :
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن زکریا راوی ہے اسی نے اسے وضع کیا ہے، اور امام ابن جوزی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 392]
حافظ ابن عراق رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں۔ [تنزيه الشريعة المرفوعة 472/1]
امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ ثابت نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 365/1]